سونونگھم نے اپنے والد کی چھٹی میوزک البم لانچ کر دی

جمعہ 14 اگست 2015 16:20

سونونگھم نے اپنے والد کی چھٹی میوزک البم لانچ کر دی

ممبئی ۔14 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) بالی وڈ گلو کار سونونگھم نے اپنے والد ایگم کمار نگھم کی چھٹی میوزک البم ” پھر سے بیوفائی“ لانچ کر دی ۔ بھارتی ذرا ئع ابلاغ کے مطابق سونو نگھم نے خصوصی تقریب کے دوران اپنے والد ایگم کمار نگھم کی میوزک البم لانچ کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگم کمار نے کہا کہ ان کی اس البم کی دھن نگاری اور موسیقی ساون کمار ساون نے ترتیب دی ہے ۔

یہ ان کی چھ ویں میوزک البم ہے جو کہ ان کی گزشتہ پانچ لانچ کردہ البموں سے بالکل ہٹ کر ہے ۔ یہ گانے دلوں کو چھو لیں گے ۔ سونو کااس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے والد ان کے رول ماڈل ہیں۔ اس لیے وہ گلو کاری میں آئے، یہ میوزک البم لاجواب ہے جسے سن کر مداحوں کو لطف آئیگا۔ میوزک البم جلد ہی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوگا۔