ٹی وی اداکارہ ساکشی تنوار نئی فلم ” دنگل “ کی ہیروئن ہونگی

جمعہ 14 اگست 2015 16:20

ٹی وی اداکارہ ساکشی تنوار نئی فلم ” دنگل “ کی ہیروئن ہونگی

ممبئی۔14 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)بالی وڈ اداکار عامر خان کی نئی فلم ” دنگل “ کی ہیروئن ٹی وی اداکارہ ساکشی تنوار ہونگی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان اور فلم ” دنگل “ کے فلمساز نے ہیروئن کے انتخاب کیلئے 70سے زائد لڑکیوں کے آڈیشن کئے ، جس کے بعد ٹی وی اداکارہ ساکشی تنوار کو فلم میں عامر کی بیوی کے کردار کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے ۔ ساکشی تنوار کی وجہ شہرت ٹی وی ڈرامہ ” کہانی گھر گھر کی “ بنا ۔ ذرائع کے مطابق ساکشی تنواری انتخاب اس لیے ہوا کیونکہ وہ دلچسپ اور چیلجنگ اداکارہ ہے اور اس نوعیت کے کردار نبھانے بخوبی نبھاتی ہیں۔ فلم 2016ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔