سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا ہے‘ پاکستان کی ترقی کا عمل جاری رہے گا

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

جمعہ 14 اگست 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا ہے‘ پاکستان کی ترقی کا عمل جاری رہے گا‘ پوری قوم آج جس جوش و جذبہ کا اظہار کررہی ہے یہ اس بات کا اظہار ہے کہ دشمن پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔ یوم آزادی مبارک ہو ۔ سب سے اونچایہ جھنڈا ہمارا ہے۔ قوم کا جوش و جذبہ قابل دید اور قابل تحسین ہے۔ مرحلہ وار پاکستان کی ترقی اور تعمیر جاری ہے۔