پاک آرمی نے پی سی بی الیون کو 6وکٹ سے ہراد یا

جمعہ 14 اگست 2015 17:12

پاک آرمی نے پی سی بی الیون کو 6وکٹ سے ہراد یا

راولپنڈی.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست2015ء) .پاک آرمی نے نمائشی میچ میں پی سی بی الیون کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔آرمی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ پاک آرمی کی ٹیم نے 104رنز کا ہدف آخری گیندمیں 4وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔شاہد آفریدی نے22گیندوں پر 44رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دس دس اوورز کےمیچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے ،جنہوں نے میچ کا افتتاح شاہد آفریدی کی گیند پر چوکا مار کر کیا ۔

نمائشی میچ میں سابق اسٹار آل رائونڈر وسیم اکرم،سابق کپتان مصباح الحق ،شاہد آفریدی،اظہر علی ،احمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔پی سی بی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 103رنز بنائے ،پاک آرمی نے ہدف 4وکٹ کے نقصان بناکر حاصل کیا ۔میچ سے حاصل ہونیوالی رقم آئی دی پیز کیلئے وقف کی جائیگی۔