پاکستان کا 69واں یوم آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتخانوں میں بھی جوش وخروش سے منایا گیا جس آزادی کے موقع پر مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں پر پرچم کشائی بھی کی گئی

جمعہ 14 اگست 2015 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان کا 69واں یوم آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتخانوں میں بھی جوش وخروش سے منایا گیا جس آزادی کے موقع پر مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں پر پرچم کشائی بھی کی گئی ۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی یوم آزادی کی شاندار تقریب میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے تقریب کا آغاز پاکستانی پرچم لہرا کر کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی ہمیشہ حمایت جاری رکھے گا تاہم پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے مسئلہ مل کر حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے جشن آزادی کے موقع پر چین کے دارالحکمت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخان میں بھی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا یوم آزادی اس تقریب میں قومی ترانے کے بعد پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ کے اشتراک سے شروع ہونے والے پاک اکنامک کوریڈور پاکستان میں معاشی برپا کردے گا پاکستان ایشیائی ممالک میں ایشیائی ٹائیگر بن کر ابھرے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک دلفریب تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفارتکار زاہد نصراللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی کوریا سے مزید بہتر تعلقات کا خواہاں ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام جنم لے رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معیشت کے میدان میں استحکام رکھنے والے ممالک میں شامل ہوگا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مپں پاکستانی سفارتکار آصف درانی نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت دہشتگردوں کا قلع قمع کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے پاکستانی افواج اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کررہی ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا تصور پوری دنیا میں پرامن پاکستان کے نام سے ابھرے گا