با ادب با نصیب ۔ کرکڑ احمد شہزاد کا ایسا کام جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

جمعہ 14 اگست 2015 17:25

با ادب با نصیب ۔ کرکڑ احمد شہزاد کا ایسا کام جس نے پاکستانیوں کے دل جیت ..

پنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست2015ء)پاکستان ایلیون اور پاکستان آرمی ایلیون کے مابین پنڈی میں جاری میچ کا افتتاح آرمی چیف راحیل شریف نے شاہد آفریدی کی گیند پر شاٹ لگا کر کیا ۔ تاہم شاٹ کھلینے کے بعد آرمی چیف نے آفریدی سے مصافحہ کیا اور پھر ٹیسٹ کپتان مصباح کی جانب بڑھتے ہوئے ان سے بھی مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کپتان مصباح کے ساتھ پاکستان کے نمایاں بلے باز احمد شہزاد بھی موجود تھے جنہوں نے کالے رنگ کی عینک لگا رکھی تھی ۔

تاہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے انہیوں نے ادب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی عینک اتار دی ۔ جس کو پاکستانی قوم نے خوب سراہا اور ان کے ادب کی داد رسی کی۔ تمام مناظر کو نیچے موجود ویڈیو کلپ میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔