بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی پاکستانی عوام کو ملک کی 68 ویں سالگرہ پر مبارکباد

جمعہ 14 اگست 2015 18:34

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی پاکستانی عوام کو ملک کی 68 ویں سالگرہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستانی عوام کو ملک کی 68 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر پر یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب لائن آف کنٹرول پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات سامنے آئے رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی جانب سے 23 اگست کو سیکیورٹی ایڈوائزروں کی ملاقات کی تجویز دی گئی تھی تاکہ پاکستان اور بھارت کو درپیش دہشت گردی کے خطرات پر بات چیت کی جاسکے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز بھارت کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات کے لیے 23 اگست کو نئی دہلی جائیں گے۔