پاک فضائیہ نے یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا ، ملکی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی
قوم نے ہمیشہ مشکل حا لات میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ قومی دفاع کا ہراول دستہ ہونے کے ناطے اپنے فرائض کی ادائیگی اورفضائی سرحدوں کی پاسداری کیلئے ہر وقت تیا رہے، ہمیشہ قوم کی اُمنگوں پر پورا اترے گی،ائیر چیف مارشل سہیل امان کاتقریب سے خطاب
جمعہ 14 اگست 2015 18:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان ائیر فورس نے یوم ِ آزادی قوم کے شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا ۔ دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جن میں ملکی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر ائیرمین اور سویلین حضرات نے اکٹھے ہوکر قومی ترانہ گایا۔
اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل فاروق حبیب،ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف(ٹریننگ) نے پرچم کشائی کی اورپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔(جاری ہے)
جس میں ائیر چیف نے کہا کہ، ’’ ہر سال ہم اپنا یوم آزادی جذبۂ حُبّ الوطنی سے منا تے ہیں تاکہ اپنے آباؤ اجداد کو اُن بے مثال قربانیوں کیلئے خراج تحسین پیش کر سکیں جِن کی بدولت ہمیں آزادی ملی۔
البتہ اِن خو شیوں کو مناتے ہوئے ، ایک با شعور قوم کی حیثیت سے ہمیں اپنے اُن بھائی بہنوں کو یاد رکھنا چاہئیے جو ملک میں آنے والے حا لیہ سیلاب سے متا ثر ہوئے ہیں اور اپنے گھروں سے دور ہو گئے ہیں۔ اُن کے مسا ئل کو کم کرنے کیلئے انکی مدد کر نا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے اﷲ تعالیٰ کے فضل سے ، ہماری قوم نے ہمیشہ مشکل حا لات میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور مصائب پر فتح پا ئی ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاک فضائیہ قومی دفاع کا ہراول دستہ ہونے کے ناطے اپنے فرائض کی ادائیگی اورفضائی سرحدوں کی پاسداری کیلئے ہر وقت تیا رہے اور ہمیشہ قوم کی اُمنگوں پر پورا اترے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.