پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول طے پاگیا ، قومی کرکٹرز 22ستمبر کو روانہ ہونگے

قومی ٹیم کا پہلا معرکہ 27ستمبر اور دوسرا 29کو کھیلا جائے گا ، ون ڈے سیریز کا آغاز یکم اکتوبر کو ہوگا

جمعہ 14 اگست 2015 19:32

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول طے پاگیا ، قومی کرکٹرز 22ستمبر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول طے پاگیا ، قومی کرکٹرز 22ستمبر کو روانہ ہوں گے ۔ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کی تاریخیں طے پا گئی ہیں جس کے مطابق پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27ستمبر اور دوسرا 29ستمبر کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز کا آغاز یکم اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا ،دوسرا میچ 3اور تیسرا ون ڈے میچ 5اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ زمبابوے سے قومی ٹیم وطن واپسی کی بجائے 7اکتوبر کو متحدہ عرب امارات پہنچے گی جہاں انگلش ٹیم کے خلاف شاہین ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :