وفاقی وزراء اور سیاسی پارٹی کے رہنما پر ممکنہ حملے بارے خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،ایسی خبریں دہشت گردی کی نمائش کے زمرے میں آتی ہیں، آئندہ ایسی خبر نشرکرنے سے پہلے تصدیق ضرور کرلی جائے ، اس قسم کی معلوما ت کسی ایجنسی کی طرف سے جاری نہیں ہوئیں ، وزارت داخلہ کے ترجمان کا تردید ی بیان

جمعہ 14 اگست 2015 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وزارت داخلہ نے وفاقی وزراء اور ایک سیاسی پارٹی کے رہنما پر ممکنہ حملے کے بارے میں خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قراردیاہے اور کہاہے کہ نہ تو اس قسم کی معلوما ت کسی ایجنسی کی طرف سے جاری ہوئیں اور نہ ہی اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ ہے ،میڈیا کو ایسی بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کرے کیونکہ ایسی خبریں دہشت گردی کی نمائش کے زمرے میں آتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ روز میڈیا پر چار وفاقی وزراء اور ایک سیاسی پارٹی کے رہنما پر ممکنہ حملے کے بارے میں خبر نشر کی گئی جو کہ مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ ترجمان نے واضح کیاکہ نہ تو اس قسم کی معلومات کسی ایجنسی کی طرف سے جاری ہوئیں اور نہ ہی اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کو ایسی بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے پہلے ان کی تصدیق کر لینی چاہیے کیونکہ ایسی خبریں دہشت گردی کی نمائش کے زمرے میں آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :