اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،عمارتیں جھول اٹھیں

شدت 6.2ریکارڈ کی گئی ، مرکز جنوبی قازقستان تھا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے

جمعہ 14 اگست 2015 20:50

اسلام آباد؍مانسہرہ؍ مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اورمظفر آباد سمیت کشمیر کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2ریکارڈ کی گئی ، زلزلے سے عمارتیں جھول اٹھیں ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام اسلام آباد ، مری، مظفر آباد، بالاکوٹ، راولاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں ، عمارتوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز جنوبی قازقستان تھا۔(اح)