تیانجن دھماکا خطرناک کیمیکلز کے گودام میں آگ لگنے کے سبب ہوا،ابتدائی تحقیقات

جمعہ 14 اگست 2015 21:09

تیانجن دھماکا خطرناک کیمیکلز کے گودام میں آگ لگنے کے سبب ہوا،ابتدائی ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)چین کے بندرگاہی شہر تیانجن میں ہونے والے دھماکے ایک ایسے گودام سے شروع ہوئے جہاں خطرناک کیمیکلز اسٹور کیے گئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ دھماکوں سے قبل وہاں آگ لگ گئی تھی۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

آگ اور دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ چینی حکام نے گودام میں اسٹور کیے گئے کیمیکلز کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے بعد زہریلے بادلوں کا کوئی نشان نہیں ملا تاہم پانی کے نمونوں کی جانچ ابھی کی جا رہی ہے۔ دھماکوں کے مقام پر ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے