اسلام آباد ، یوم آزادی کے موقع پر سی ڈی اے کے زیر اہتمام 13اور 14اگست کی شب آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

جمعہ 14 اگست 2015 21:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) ملک کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سی ڈی اے کے زیر اہتمام 13اور 14اگست کی شب رات 12بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا یہ آتش بازی راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پرواقع پریڈ گراؤنڈ ( شکر پڑیان) پر کی گئی آتش بازی دیکھنے کے لئے جڑواں شہروں کے علاوہ گردونواح سے آئے ہو ئے لوگوں کی بڑی تعداد پریڈ گراونڈ آ ئی جہاں سی ڈی اے نے لوگوں کے بیٹھنے کے علاوہ دیگر انتظامات کئے ہوے تھے یہ آتش بازی 15منٹ جاری رہی اور فضا میں قوس و قزح کے رنگ بکھیرتے ہوـئے روشینوں اور رنگ برنگے دلفریب انداز نے پریڈ گراونڈ میں موجود لوگوں کو محسور کر دیا اس آتش بازی کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف لوگوں نے بھی دیکھا اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کو سراہا اس موقع پر فیصل مسجد سے ائرپورٹ چوک تک اسلام آباد ہائی وے آتش بازی کا نظارہ کرنے والوں کے رش کے باعث لوگوں نے گاڑیوں سے نکل کر اس مظاہرے کو دیکھا پریڈ گراونڈ میں موجود لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد اور وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے نعرے لگائے اور ان سے عقیدت کا اظہار کیا آتش بازی سے پہلے ہی پریڈ گراونڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جن کے لئے سی ڈی اے کی طرف سے ملی نغمے اور گیت پیش کئے گئے آتش بازی کے اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اور پریڈ گراؤنڈ میں موجود ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہو کر پاکستان کے قومی پرچم کو سلام پیش کیا دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے سی ڈی اے کی طرف سے آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ جشن آزاری منانا زندہ قوموں کی روایت اور وطن عزیز سے والہانہ محبت کے اظہار کا عکاس ہے اور پاکستانی قوم بالخصوص اسلام آباد کے شہریوں کی ملک کے جشن آزادی کی خوشیوں میں شرکت کے لئے سی ڈی اے نے 14اگست کے موقع پر رنگا رنگ پروگرامز منعقد کئے 14 اگست کے مو قع پر آتش بازی کے علاوہ اوپن ائر تھیٹر میں منعقد ہونے والے پروگرامز کی براہ راست نگرانی سی ڈی اے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد نے کی سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد نے سی ڈی اے کے تمام شعبوں کی طرف سے جشن آزادی کی تقریبات میں بہترین کارگردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آبا د کے شہریوں کو تفریح اور مختلف قومی دنوں پر اس طرح کے پروگرامز منعقد کر کے اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ 14اگست پاکستان کی قوم کی خوشیو ں اور ملک سے والہانہ محبت کا دن ہے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد نے کہا کہ سی ڈی اے نے ان تقریبات کے علاوہ اسلام آباد کی تمام اہم سرکاری عمارات پر چراغاں کا اہتمام کیا جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور اسے سراہا ۔