راولپنڈی ، میٹروبس اسٹیشن لیاقت باغ کے مقام پر پھسل کرمیٹروبس کے نیچے آکرزخمی ہونے والی ساٹھ سالہ خاتون دم توڑ گئی

جمعہ 14 اگست 2015 21:34

راولپنڈی ، میٹروبس اسٹیشن لیاقت باغ کے مقام پر پھسل کرمیٹروبس کے نیچے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء )میٹروبس اسٹیشن لیاقت باغ کے مقام پر پھسل کرمیٹروبس کے نیچے آکرزخمی ہونے والی ساٹھ سالہ خاتون دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزماڈل ٹاؤن سہالہ کی رہائشی فہمیدہ بیگم زوجہ عبدالرشیدنے میٹروبس کاٹکٹ لیااوراپنے بیٹے کے ہمراہ میٹروبس میں سوار ہونے لگیں ،جس دوران ان کابیٹا میٹروبس میں سوارہوگیالیکن وہ سوار ہونے میں ناکام رہیں،اس دوران بس چل پڑی،جنھوں نے جلدی میں چلتی بس میں سوارہونے کی کوشش کی لیکن دروازہ بند ہوگیا،اس دوران وہ اپناتوازن برقرا رنہ رکھ پائیں اورپھسل کرمیٹروبس کے نیچے آگئیں ،بس کے پہیوں کے نیچے آنے سے وہ زخمی ہوگئیں،جنھیں بے نظیرہسپتال پہنچایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اوردم توڑ گئیں،خاتون کاجسد خاکی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال راجہ بازار منتقل کردیاگیا۔