افتخار چوہدری کے نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے وکلا ء ، سابق ججز اورمختلف سیاسی شخصیات سے رابطے ، قریبی دوست کاجسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کو نئی پارٹی نہ بنانے کا مشورہ

جمعہ 14 اگست 2015 21:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطے شروع کردیئے ہیں ، ا س سلسلے میں معروف وکلاء اور سابق ججز کو اہم عہدے ملنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے عید الالضحیٰ کے بعد ملک بھر کا دورہ کریں گے جبکہ ملکی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا پروگرام ترتیب دیا جاچکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مختلف پارٹیوں کے کے کئی اہم رہنماء جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری سے رابطے میں ہیں اور ان کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا قوی امکان ہے ۔س سلسلے میں معروف وکلاء اور سابق ججز کو اہم عہدے ملنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کے قریبی دوست اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے انہیں نئی پارٹی بنانے سے گریز کا مشورہ دیاہے۔

متعلقہ عنوان :