سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے: مشاہدہ اللہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اگست 2015 22:01

سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے: مشاہدہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) وفاقی وزیر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال دھرنوں کے دوران سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ آئی بی نے سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام کی ایک کال ریکارڈ کی تھی جس میں ان کی جانب سے اقتدار پر قبضے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے 28 اگست کو وہ آڈیو ٹیپ آرمی چیف کو سنائی جس پر آرمی چیف بھی حیران ہوگئے تھے۔ آرمی چیف نے اس کے بعد جنرل ظہیر الاسلام کو طلب کرکے انہیں وہ ٹیپ سنائی کر وضاحت طلب کی تھی۔ جنرل ظہیر الاسلام نے آڈیو ٹیپ میں خود کی آواز ہونے کی تصدیق کی جس پر آرمی چیف نے جنرل ظہیر الاسلام کو وہاں سے چلے جانے کا کہا تھا۔ مشاہداللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دھرنوں کے دوران خوفناک منصوبے بنائے گئے تھے۔ آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم کے مابین اختلافات پیدا کرکے سول اور ملٹری قیادت کو ہٹا کر اقتدار پر قبضے کا پلان بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :