بھارت،کاریں تیارکرنے والی فیکٹری میں روبوٹ کے ہاتھوں کارکن قتل

کارکنوں اورپولیس کے متضاد بیانات،ورکزایسوسی ایشن نے فیکٹری مالکان کو ذمہ دارٹھہرادیا

جمعہ 14 اگست 2015 22:10

بھارت،کاریں تیارکرنے والی فیکٹری میں روبوٹ کے ہاتھوں کارکن قتل

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) بھارت میں روبوٹ نے کاریں تیار کرنیوالی فیکٹری میں ساتھ کام کرنیوالے انسان کو قتل کردیا یہ کسی بھی روبوٹ کے ہاتھوں انسان کے قتل کا دوسراواقعہ ہے ، میڈیارپورٹس کے مطابق مقتول کام کے دوران ہونیوالی ایک چھوٹی سی غلطی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاتھا، وہ لوہے کی جس پلیٹ کو ٹھیک کرنے گیاتھا،حادثے کے وقت اس پر روبوٹ کام کررہاتھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں اس قتل سے متعلق دوقسم کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔ بھارتی اخبار نے ایک کارکن کے حوالے سے بتایاکہ روبوٹ نے ویلڈنگ سٹک کی مدد سے 24سالہ رام جی لال کے چھید کردیئے ۔ایک اور رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ روبوٹ کے بہت نزدیک جانے پر کارکن بجلی کا کرنٹ لگنے سے مرا، مقتول پلانٹ پر تعینات 63ورکرز میں سے ایک تھا،بتایاگیا ہے کہ حادثے کے وقت پلانٹ پر 63انسان اور 34روبوٹ کام کررہے تھے، ورکرز ایسوسی ایشن نے فیکٹری کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے الزام عائدکیاکہ حفاظتی اقدام کی قلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :