اسلام آباد،پاکستان سیٹیزن فورم کے زیر اہتمام 68ویں یوم آزادی پر ،پر امن پاکستان کے عنوان سے نیشنل پریس کلب کے سامنے سے ریلی

ریلی میں اسلام آباد کی مسیحی برادری کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعہ 14 اگست 2015 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان سیٹیزن فورم کے زیر اہتمام پاکستان کے 68ویں یوم آزادی پر ،پر امن پاکستان کے عنوان سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے سے ریلی نکالی گئی جس میں اسلام آباد کی مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے اٹھا رکھے تھے جن پر ملکی سلامتی بقاء اور امن کے نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے پاکستان کرسچن سیٹیزن فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ شہریار شمس نے کہا کہ پاکستان 68ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی قوم ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی اور ملک میں امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ماضی میں بھی مسیحی قوم کی پاکستان کے قیام کے لئے خدمات اور ملکی ترقی و دفاع کے لئے خدما ت کو نصاب میں شامل کرے تو ملک میں امن کو مزید فروغ مل سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یوم آزادی پر مسیحی رہنماؤں کو بھی سرکاری اعزازات سے نوازا جائے ملک بھر کے طول عرض میں بسنے والے مسیحی اس ملک کے خیر خواہ اور اس دھرتی کے سپوت ہیں۔ وطن کی تعمیر و ترقی میں اس کا حصہ بھی برابر کا ہے ریلی سے پاکستان کرسچن سیٹزن فور م کے جنرل سیکرٹری گلزار مسیح غوری، الفانس، سردار عقیل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔ظفر ملک