قطعاً یہ پہلے نہیں کہہ سکتے کہ ہری پور میں کون جیتے گا ، آج جھنڈا بنی گالہ میں اور جھنڈی کراچی میں تھی ، ابھی تک الطاف حسین سے ملاقات کیلئے لندن کوئی نہیں گیا ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 اگست 2015 22:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم قطعاً پہلے یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہری پور میں کون جیتے گا ، آج جھنڈا بنی گالہ میں تھا اور جھنڈی کراچی میں تھی ، ابھی تک الطاف حسین سے ملاقات کیلئے لندن کوئی نہیں گیا ۔ وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جیت کا دعویٰ نہیں کرسکتے کیونکہ اس سے پہلے ہم نے الیکشن کی رات جب اپنی جیت کا اعلان کیا تھا تو 126 دن قوم کا وقت ضائع کیا گیا ، اب ہم مزید قوم کا وقت پیشگی جیت کا اعلان کرکے ضائع نہیں کرنا چاہتے ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ریحام خان ہری پور گئی ہیں لیکن 14 اگست کے دن جھنڈا بنی گالہ میں تھا اور جھنڈی کراچی میں تھی