Live Updates

چارسد ہ میں تحریک انصاف کی ریلی کے قریب فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 5 افراد زخمی

جائے وقوعہ سے 4 افرادکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 14 اگست 2015 22:46

چارسد ہ میں تحریک انصاف کی ریلی کے قریب فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 5 افراد ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) فاروق اعظم چوک میں تحریک انصاف کی ریلی کے قریب فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے چار افرادکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تحریک انصاف کے پر آمن ریلی پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے ۔واقعہ میں ملو ث ملزمان فوری طور پر گرفتار کئے جائیں ۔ صوبائی آگنائزر فضل محمد خان۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں تحریک انصاف کے جشن آزادی ریلی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص صدرے ولد دوست محمد جان بحق جبکہ چانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سکندر ولد عبد الواحد ، شاہد ولد رحمان ،ہمایون ولد حاجی نبی گل ، عزیزولد گل صاحب اور اسماعیل ولد انور شاہ شامل ہے ۔بعض زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چار افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے ۔واقعہ کے حوالے سے تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے پر آمن ریلی پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے جس میں چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف ایس ایچ او اسٹی تھانہ نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ریلی پر کوئی فائرنگ نہیں ہو ئی بلکہ واقعہ دکاندار اور گاہک کے درمیان لین دین کے تناذعہ پر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کے حوالے سے مزید انکوائری جاری ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات