بھارت کی آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بلااشتعال فائرنگ، ایک خاتون شہید

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اگست 2015 23:51

بھارت کی آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بلااشتعال فائرنگ، ایک خاتون ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) بھارت کی آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بارڈر پر سیز دائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں ایک شخص اور اس کی دو بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں جبکہ اس کی بیوی شہید ہوگئی۔ فائرنگ کے نیتجے میں اس شخص کا مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔