پاکستان ،بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بہتری کا خواہشمند ہوں، گوندا

ہفتہ 15 اگست 2015 11:21

پاکستان ،بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بہتری کا خواہشمند ہوں، گوندا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ گووندا نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکار ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں ان رشتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہمیں کوشش کرنا چاہئے، کھلاڑی اور فنکار دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوسٹن امریکہ میں جشن پاکستان کے حوالے سے ہونیوالے شو میں معروف پاکستانی اداکار کاشف خان سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار گووندا نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے گلوکاری،اداکاری اور کامیڈی میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔

میری دلی خواہش ہے کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں اور پاکستان کے نامور فنکاروں سے ملاقات کروں،پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بہتری کا میں خواہش مند ہوں۔