بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افرادجاں بحق

ہفتہ 15 اگست 2015 11:32

بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افرادجاں بحق

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2015ء)ضلع بٹگرام کے علاقے بناالائی میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسافر گاڑی نواحی علاقے بٹیلہ سے بنا آلائی جارہی تھی کہ بوجڑی کے مقام پر خطرناک پہاڑی سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری ، جسکےنتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپکے تحت ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ گرام منتقل کردیا ہے۔