اسلام آباد : ہری پور ضمنی انتخاب، بیلٹ پیپرز پریزائیڈنگ افسران کو بھجوا دئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اگست 2015 11:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015 ء) : این اے 19 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آئندہ کل ہو گی.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 19 ہری پور کے ضنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز پریزائیڈنگ افسران کے حوالے دئے گئے ہیں. الیکشن کمیشن نے بتایا کہ این اے 19 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کروائی جائے گی جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹرز کی شناخت کی جائے گی.