قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ پرسوں سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 15 اگست 2015 12:12

قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ پرسوں  سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ پرسوں 17 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی،پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر یں گے یہ چمپئن شپ 19 اگست تک جاری رہے گئی، انہوں نے مزید کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ، اپنے نام 16 اگست تک رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔