جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کریگا

ہفتہ 15 اگست 2015 12:15

جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کریگا

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ 4 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں میزبان ملک سے 13 ٹیموں سمیت زمبابوے، کینیا اور نمیبیا کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹی ٹونٹی لیگ کے ممکنہ طور پر منسوخ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کو پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ایونٹ میں شریک سولا ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

متعلقہ عنوان :