مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

ہفتہ 15 اگست 2015 12:28

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ‘ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی اورسخت سیکیورٹی کے باعث عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ہفتہ کو بھارت کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

دن بھر وادی میں کرفیو کا سماں رہا اور عوام گھرو ں میں محصور رہے۔ واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں نے بھارتی فوج کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے باوجود بھرپور طریقے سے یوم آزادی کو منایا تھا۔ اس موقع پر بھارتی سرکار کی جانب سے علی گیلانی ‘ میر واعظ ‘ ارشد عبدالحکیم ‘ شبیر شاہ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو گھروں پر نظر بند کر دیا گیاتھا جبکہ یاسین ملک سمیت دیگر کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد آسیہ اندرابی نے پاکستان کا پرچم لہرا کر اپنی نظریاتی وابستگی کا ثبوت پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :