وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعددعلاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

ہفتہ 15 اگست 2015 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعددعلاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اورسندھ سمیت اسلام آباد، کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔ شہر اقتدار اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ رات سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے علی الصبح تک جاری رہا ، بادل خوب گرجے اور برسے بھی موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (ائیر پورٹ) میں41 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد (گولڑہ 35، زیروپوائنٹ 29، سید پور 27، بوکرہ 20)، راولپنڈی(چکلالہ21، شمس آباد 17)، لاہور(سٹی) 16، گجرات 13، راولاکوٹ09، منگلا08، کوٹلی، مری 05، ژوب 03، دیر، بونجی، گلگت 02، استور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، سیدو شریف، سکردو 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، سبی42، رحیم یار خان، کوٹ ادو، چلاس، تربت، بھکر اور سکھر میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :