پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہونے پر خوشی ہے ‘ مدیحہ شاہ

ہفتہ 15 اگست 2015 12:46

پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہونے پر خوشی ہے ‘ مدیحہ شاہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہو چکا ہے اور خاص طور پر کراچی انڈسٹری نے جس طرح بحرانی حالات میں انڈسٹری کی ترقی کے لئے کام شروع کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی دیر کے بعد ایک سال میں 10پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب پاکستان فلم انڈسٹری اپنی بحالی کی جانب رواں دواں ہے ۔

بد قسمتی سے حکومت نے فلم انڈسٹری کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے اور اب کراچی کے فلمسازوں نے شدید مشکلات کے باوجود انڈسٹری میں سرمایہ کاری کر کے فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے جس میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ ہر شعبے میں عروج اور زوال آتا ہے اور مجھے سو فیصد یقین ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور آئندہ دوتین سالوں میں واپس آجائیگا ۔