فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار آگ سے جھلس گئے
ہفتہ 15 اگست 2015 12:49
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2015ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلس گئے۔ اکشے کمار فلم کے ایک گانے ٹنگ ٹنگ باجے کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔
(جاری ہے)
فلم کے گانے کی شوٹنگ کے لئے اکشے کمار اور دیگر ڈانسرز کو آگے کے چھلے سے گزرنا تھا، اس مقصد کے لئے پہلے ریہرسلز بھی کی گئیں تاہم اس وقت رنگ کو آگ نہیں لگائی گئی تھی، جب اصل ٹیک کی باری آئی تو اکشے کمار کی ٹانگ رنگ میں پھنس گئی اور ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔
موقع پر موجود فلم کریو نے فائر ایکسٹنگویشر کی مدد سے آگ پر قابو پایا تاہم اکشے کمار اس سے معمولی جھلس گئے۔طبی امداد کے بعد وہ پھر فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنچ گئے اور انہوں نے گانے کے چند مناظر کی عکسبندی کرائی۔ اکشے کمار فلموں میں آنے سے قبل کراٹے کلب چلاتے تھے، وہ بلیک بیلٹ ٹو ڈاوٴن ہیں اور چین میں جا کر ایڈوانس کورسز بھی کر چکے ہیں، وہ اپنی فلموں کے تمام مشکل سٹنٹس خود کرتے ہیں اور ان کے لئے کسی باڈی ڈبل کا سہارا نہیں لیتےمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.