جیکولین ایکشن فلمیں کرنے کیلئے پرجوش

ہفتہ 15 اگست 2015 13:21

جیکولین ایکشن فلمیں کرنے کیلئے پرجوش

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ وہ مکمل ایکشن فلم کرنے کے لئے بے حد پرجوش ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ '' برادرز '' ایک ایکشن فلم ہے جس کی وجہ سے یہ فلم کر کے مجھے بہت مزہ آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں اکشے کمار اور سد ہارتھ ملہوترا نے فلم میں سخت ایکشن مناظر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ایتھلیٹکس شخصیت ہے اور اسی وجہ سے میں ایکشن کے لئے مر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں میرے علاوہ اوربھی کئی ہیرونیں ہیں جو ایکشن سے لگاؤ رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ اداکاراؤں کو بھی بھرپور ایکشن کا موقع دیا جائے۔