سنی لیون نے عوام میں ”جوش“ بھرنے کا بیڑا اٹھالیا

ہفتہ 15 اگست 2015 13:21

سنی لیون نے عوام میں ”جوش“ بھرنے کا بیڑا اٹھالیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)مشہور کینڈین نژاد بالی ووڈ ادکارہ سنی لیون نے مبینہ طورپر جنسی طاقت کیلئے بنائے گئے انرجی ڈرنک کی پروموشن مہم میں شمولیت کا معاہدہ کرلیاہے اور اس کیلئے اْنہیں ڈیڑھ کروڑ روپے اداکیے گئے ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمزآف انڈیا کے مطابق سنی لیون آپ کے اندر بھی جوش بھردے گی ‘ جی ہاں ! سنی لیون نے انرجی ڈرنگ کی حمایت کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ سچن جوشی کے اس انرجی ڈرنگ کیلئے اداکارہ سنی لیون کے انتخاب کے پیچھے چھپی وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور بتایاگیاہے کہ ایسا انرجی ڈرنک استعمال کرنیوالے 18سے 25سال کی عمر کے لوگوں کی اکثریت کی پسندیدہ شخصیات میں سے سنی لیون ایک تھیں جس کی وجہ اْنہیں ہی ترجیح دی گئی۔ بتایاگیاہے کہ اس مہم میں بالی ووڈ کی دو اورشخصیات بھی ہیں تاہم ان کے نام سامنے نہیں آسکے۔