کوہستان اولمپکس کھیلوں کا آغاز کل ہوگا

ہفتہ 15 اگست 2015 13:42

کوہستان اولمپکس کھیلوں کا آغاز کل ہوگا

سوات ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ایگزیکٹیو انچیف کوہستان اولمپکس الطاف کوہستانی نے کہا ہے کہ کوہستان اولمپکس کے انعقاد سے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سوات میں کوہستان اولمپکس مقابلے کل اتوار سے شروع ہوں گے جو 20 اگست تک جاری رہیں گے۔ اسی دوران مختلف سیاسی و غیر سیاسی شخصیات کوہستان اولمپکس کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کوہستان اولمپکس کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔