روما نے سیویلا کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا

ہفتہ 15 اگست 2015 13:50

روما نے سیویلا کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اگست۔2015ء) دوستانہ فٹ بال میچ میں روما نے 4 کے مقابلے میں 6 گولز سے فتح سمیٹ لی ۔ سیویلا اور روما کے درمیان کھیلے گئے فٹ بال میچ میں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

روما کی جانب سے ایڈن زیکو نے 2 گولز داغ کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ دوسرے ہاف کےشروع میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گول سے برابر تھا ۔ کھیل ختم ہونے سے چند لمحات پہلے روما کے کپتان فرانسسکو ٹوٹی اور محمد صالح نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔