بچے کا گلا کاٹ کر عورت شیطان نکلوانے پہنچ گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 15 اگست 2015 13:54

بچے کا گلا کاٹ کر عورت شیطان نکلوانے پہنچ گئی

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2015ء)سپین میں ایک عورت کو اپنے تین ماہ کے بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 37 سالہ ماں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے اپنےبچے کا گلا کاٹا اور پناہ لینے قریبی چرچ جا پہنچی۔ یہ خوفناک حادثہ تولیدو شہر کے پاس لا ویلا ڈی ڈون فیڈرک نامی گاؤں میں پیش آیا۔ دو بچوں کی ماں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ذہنی بیماری کا شکار ہے۔

اسی بیماری کے باعث اس نے اپنے بچے کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بچے کی لاش اور اس کے پاس سے ایک چاقو بھی ڈھونڈ لیا ہے۔مقامی رہائشیوں نے عورت کو قبرستان میں خون میں لتھڑے کپڑے پہنے دیکھا تو پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس کے آنے سے پہلے عورت بھاگ گئی مگرپولیس نے اسے نزدیکی چرچ سے ڈھونڈ لیا۔عورت چرچ میں دھاڑیں مار مار کر رو رہی تھی کہ اس میں شیطان ہے۔کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق عورت نے خود کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ عورت ، جس کے ساتھ تین سال کی بیٹی بھی ہے، پیدائش کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے۔