سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی27ویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 15 اگست 2015 13:55

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی27ویں برسی17اگست بروز پیر(کل)منائی جائے گی جنرل ضیاء الحق پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے وہ17 اگست1988ء کو بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے اقتدارکا بھی خاتمہ ہو گیا تھا انہیں اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سپردخاک کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے انہوں نے5 جولائی7 197ء میں ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیااور ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔جنرل ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل اختر عبدالرحمن سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔جنرل ضیاء الحق 17اگست 1988ء کو 64برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔