جشن آزادی ٹی 20 میچ : ڈی جی رینجرز اور حنیف الیون کے درمیان کھیلا گیا

ہفتہ 15 اگست 2015 13:55

جشن آزادی ٹی 20 میچ : ڈی جی رینجرز اور حنیف الیون کے درمیان کھیلا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں رینجرز کی جانب سے ڈی جی رینجرز الیون اور حنیف محمد الیون کے درمیان ٹی20 میچ کھیلا گیا، جس میں وسیم اکرم نے اپنی سوئنگ ہوتی گیندوں، جاوید میانداد نے دلکش شاٹس اور معین خان نے برق رفتار اننگز کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ستاروں کا میلہ سجا، کرکٹ کے موجودہ اور سابق اسٹارز کے ساتھ شوبز کے ستارے بھی موجود تھے۔

میچ میں حنیف محمد الیون نے پہلے بیٹنگ کی اور پانچ وکٹ پر 186رنز اسکور کیے، وسیم اکرم نے 2وکٹیں لیں۔ جاوید میانداد نے 14رنز بنائے۔ جواب میں معین خان کے برق رفتار 48رنز کی بدولت ہدف 14اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔ آخرمیں روایتی انداز میں آزادی کا جشن منایا گیا۔