دوستانہ فٹ بال میچ میں روما نے سیویلا کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا

ہفتہ 15 اگست 2015 14:29

دوستانہ فٹ بال میچ میں روما نے سیویلا کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) روما اور سیویلا کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ فٹ بال میچ میں روما نے 4 کے مقابلے میں 6 گولز سے فتح سمیٹ لی۔ سیویلا اور روما کے درمیان کھیلے گئے فٹ بال میچ میں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

روما کی جانب سے ایڈن زیکو نے 2 گولز داغ کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے ہاف کیشروع میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گول سے برابر تھا۔ کھیل ختم ہونے سے چند لمحات پہلے روما کے کپتان فرانسسکو ٹوٹی اور محمد صالح نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔