لاہور : زین قتل کیس کا ڈراپ سین ، مدعی نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اگست 2015 14:33

لاہور : زین قتل کیس کا ڈراپ سین ، مدعی نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015 ء) : زین قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں مدعی سہیل افضل نے زین قتل کیس میں گرفتار ملزم مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزمان کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا.

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ مدعی سہیل افضل اپنے بیان سے منحرف ہو گیا ہے. اور تحریری بیان میں کسی ملزم کا نام نہیں لکھا. یاد رہے کہ 2 اپریل کو مصطفیٰ کانجو نے ساتھیوں سمیت کیولری گراؤنڈ میں فائرنگ کر کے 15 سالہ زین کو قتل کر دیا تھا. عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی ہے. عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت میں مدعی کے بیان پر جرح کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :