اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی سازش میں ملوث تھے تو ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، اگر ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات غلط ہیں تو وزراء کو فارغ کیا جائے

تحریک انصاف کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی اسد عمر کاوفاقی وزیر مشاہد اللہ کے بیان پر رد عمل

ہفتہ 15 اگست 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی سازش میں ملوث تھے تو ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، اگر ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات غلط ہیں تو وزراء کو فارغ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کووفاقی وزیر مشاہد اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ مشاہد اللہ جھوٹ بول رہے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کریں، اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی سازش میں ملوث تھے تو ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، وزیر دفاع نے بھی خود کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی سازش میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات غلط ثابت ہونے پر وزراء کو فارغ کیا جائے۔