افغانستان کے مسئلہ کے حل کیلئے امن مذاکرات حقیقت پسندانہ راستہ ہے، مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ کا بیان
ہفتہ 15 اگست 2015 15:10
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) چین نے افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں امن اورمصالحتی عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے مسئلہ کے حل کیلئے امن مذاکرات حقیقت پسندانہ راستہ ہے، مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے متعلقہ فریقوں اوربالخصوص پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
(جاری ہے)
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواچن ینگ نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ چین افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی اورمعاونت کررہاہے اوراس ضمن میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے متعلقہ فریقوں اوربالخصوص پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ترجمان نے اس امید کااظہارکیاکہ تمام متعلقہ فریق درست سمت میں گامزن رہتے ہوئے امن مذاکرات کیلئے اعتماد سازی اورعز م کو فروغ دینگے اورافغانستان میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ چین اس ضمن میں تمام فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اورافغانستان میں وسیع البنیاد اورجامع امن اورمصالحتی عمل کیلئے اپنا تعمیری کردارادا کرتا رہیگا۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.