ایف بی آرکا گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والے گاڑی مالکان کا الیکٹرونک ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے چاروں صوبائی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹس کو منسلک کرنے کا جدید نظام لانے کا فیصلہ

ہفتہ 15 اگست 2015 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والے گاڑی مالکان کا الیکٹرونک ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے چاروں صوبائی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹس کو ایف بی آ ر کے ساتھ منسلک کرنے کا نیا اور جدید نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جدید اور نئے اقدام سے ایف بی آر کو ملک بھر میں گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والوں اور کٹوتی کیئے جانے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کا ڈیٹا با آسانی مل سکے گا، جس سے ٹیکس نیٹ کو پھیلانے میں مدد ملے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے الکٹرانکلی حاصل ہونے والے ڈیٹاکی ایف بی آر کو منتقلی کا عمل نہایت ہی آسان ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹس کو مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر عائدود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں آگاہ کیا جاچکا ہے، جبکہ الیکٹرانک ڈیٹا حاصل کرنے کے اس جدید نظام کے بارے میں صوبائی ایکسائز محکموں کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔