پاسکو نے کاشتکاروں سے باسمتی چاول خریدنے سے انکار کردیا

ہفتہ 15 اگست 2015 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)پاسکو نے کاشتکاروں سے باسمتی چاول خریدنے سے انکار کردیا۔ ادارے کا موقف ہے کہ اس کے پاس چاول خریدنے کیلئے تربیت یافتہ عملہ اورذخیرہ کرنے کی سہولت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خوراک اینڈ سکیو رٹی نے چاول کے کاشتکاروں کونقصان سے بچانے کیلئے پاسکو سے چاول کی خریداری کی تجاویز طلب کی تھیں ادارے کی طرف سے کہا گیا کہ چند سال قبل حکومت کی ہدایت پرخریدا گیا چاول ابھی تک فروخت نہیں کیا جا سکا اورخریدے گئے چاول میں سے صرف 20 فیصد باسمتی ہے۔

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں چاول کی خریداری کیلئے 10ارب روپے مختص کیے تھے لیکن پٹواریوں کی جعلسازی کی وجہ سے چاول کی خریداری کا تخمینہ 18 ارب روپے سے تجاوزکرگیا۔وزارت خزانہ نے اضافی رقم دینے سے انکار کردیا۔ اب وزارت خوراک اینڈ سکیو رٹی نے اضافی فنڈکیلئے وزارت خزانہ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔