اسلام آباد میں کچی آباد کے خلاف ہونے والے آپریشن سے متاثرہ افغان مہاجرین پشاور اور نوشہرہ آمد شروع

ہفتہ 15 اگست 2015 15:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں کچی آباد کے خلاف ہونے والے آپریشن سے متاثرہ افغان مہاجرین پشاور اور نوشہرہ آمد شروع ہو گئی ہے اور ایک ہزار سے زائد افغان فیملی پشاور ، نوشہرہ میں رہائش اختیار کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ مزید چار ہزار سے زائد فیملیز بھی پشاورکے علاوہ صوبے کے دیگر علاقوں میں رہائش اختیار کرینگے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں کچی آبادی کے خلاف ہونے والے آپریشن سے متاثر ہونے والے افغان مہاجرین کے خیبر پختونخوا آمد شروع ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے آنے والے افغان مہاجرین زیادہ ترپشاو ر اور نوشہرہ رہائش اختیار کر رہے ہیں جبکہ بعض افغان مہاجرین قبائلی علاقہ جات جا رہے ہیں۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے تاہم خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :