جلد انٹرنیشنل المب ریلیز کروں گی ، شروتی ہاسن

ہفتہ 15 اگست 2015 16:10

جلد انٹرنیشنل المب ریلیز کروں گی ، شروتی ہاسن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ میں جلد اپنا انٹرنیشنل البم ریلیز کروں گی اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں جلد اپنا انٹرنیشنل البم ریلیز کروں گی میں نے گلوکاری سے شائقین کے دل میں جگہ بنائی ہے انہوں نے کہا کہ میرے ہر ستار چاہتے ہیں کہ میں ادکارہ کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کروں اسی وجہ سے انٹرنیشنل البم کے بارے میں سوچا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے روک سٹار کاکردار کرنے کی خوشی ہو گی انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے والد اکمل ہاسن کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع نہیں ملا جب بھی اپنے والد کے ساتھ موقع ملے گا تو یہ میرے لئے کسی اعزازسے کم نہیں ہو گا ۔