جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب چھیاسٹھ کروڑڈالر وطن بھیجے

ہفتہ 15 اگست 2015 16:19

جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب چھیاسٹھ کروڑڈالر وطن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب چھیاسٹھ کروڑڈالر وطن بھیجے ‘سعودی عرب سے سب سے زیادہ سینتا لیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر وطن ترسیل کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2015 میں بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں نے ایک ارب 66کروڑ ڈالر ترسیل کئے، جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں اعشاریہ آٹھ چھ فیصد زیادہ ہیں۔رواں مالی سال جولائی میں سعودی عرب سے47 کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے چھتیس کروڑ 76 لاکھ ڈالر، امریکا سے 25 کروڑ ترپن لاکھ ڈالر اور خلیجی ریاستوں سے انیس کروڑ ڈالر ارسال کیے گئے۔