زرمبادلہ ذخائر اگست کے پہلے ہفتے میں 14.3کروڑ ڈالر گھٹ گئے

ہفتہ 15 اگست 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر اگست کے پہلے ہفتے میں 14 کروڑ 33لاکھ ڈالر کی کمی سے 18ارب 67 کروڑ 88لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 اگست کو غیرملکی زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کی مالیت 18ارب 67کروڑ 88لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 13 کروڑ90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13ارب 76کروڑ 70لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 13ارب 62کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 43لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 5کروڑ 53لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 5ارب 5کروڑ 10لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :