پاکستان ایئر فورس نے جشن آزادی ہاکی سیریز اپنے نام کرلی

ہفتہ 15 اگست 2015 16:20

پاکستان ایئر فورس نے جشن آزادی ہاکی سیریز اپنے نام کرلی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ہاکی سیریز پاکستان ایئر فورس نے جیت لی فائنل میں پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم کو تین کے مقابلے ایک گول سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کیسینئر نائب صدر سابق آئی جی سعید خان ، خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ،او سی سپورٹس پی اے ایف انعام الله ،پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله سمیت دیگر شخصیات موجود تھے ۔

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ایئر فورس اور پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا انعقاد کیاگیا جس کے آخری میچ میں بھی پاکستان ایئر فورس نے پشاور ڈسٹرکٹ کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیکر ٹی جشن آزادی ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں پی اے ایف کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پشاور ڈسٹرکٹ ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کردی ۔ پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سید شاہ نے دو جبکہ مدثر نے ایک گول کیا پشاور ڈسٹرکٹ کی طرف واحد گول یاسر اسلام نے کیا ۔