کائنات اور عارفہ نے جشن آزادی ویمن سپورٹس گالا کی ٹرافی اپنے نام کرلی

ہفتہ 15 اگست 2015 16:21

کائنات اور عارفہ نے جشن آزادی ویمن سپورٹس گالا کی ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی ویمن سپورٹس گالا اختتام پذیر ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل کائنات جبکہ بیڈمنٹن کا ٹائٹل عارفہ نے اپنے نام کرلیا ، مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سنٹر سابق ورلڈ نمبر ٹو محب الله خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت الله ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر میاں صداقت شاہ ، ندیم خان ، حیات الله سمیت دیگر شخصیات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی ویمن سپورٹس گالا کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں مختلف سکول کی بچیوں نے قومی ترانہ ملے نغمی اور دیگر شاندار پروگرام پیش کرکے ہال میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی اس موقع پر ٹیبل ٹینس کا فائنل کائنات اور اقراء کے مابین کھیلاگیا جس میں کائنات نے گیارہ چھ ، گیارہ سات اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ٹیبل ٹینس میں بیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ بیڈمنٹن کا فائنل صوابی کی عارفہ اور عرو ج کے مابین کھیلا گیا جس میں عارفہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21-9 ، 21-14 اور21-19 سے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈبل میں عارفہ اور اقصیٰ نے پشاور کی عروج اور ثناء کو 21-16 ،21-19اور21-12 سے کامیابی حاصل کی جشن آزای ویمن بیڈمنٹن ٹائٹل اپنے نام کرلی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہاکہ صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ بھر پور طریقے سے کام کررہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دو رنہیں جب قومی اور بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخواکے کھلاڑی ملک کی نیک نامی کیلئے