نیشنل آرچری ٹیم سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 23 اگست کو منعقد ہونگے ، وصال محمد خان

ہفتہ 15 اگست 2015 16:21

نیشنل آرچری ٹیم سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 23 اگست کو منعقد ہونگے ، وصال ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) نیشنل آرچری ٹیم کے سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 23 اگست کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے جس میں قومی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال احمد نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کی ہدایت پر قومی ٹیم کی سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 23 اگست کو بروز اتوار بمقام اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ صبح نو بجے منعقد ہونگے ۔

جس کیلئے سلیکشن کمیٹی میں وصال محمد خان چیئر مین سلیکشن کمیٹی، دیگر ممبران میں کرنل جنید عالم( آرمی) رضا شاہ (پولیس) شامل ہیں ۔جبکہ منظر شاہ ڈی ایس او راولپنڈی کو سلیکشن کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو بروقت شرکت کی تاکید کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دی جائے گی جبکہ باقی قواعد وضوابط موقع پر سنائے جائینگے ۔